قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کو 10 سے 14 برس قید ہوسکتی ہے

 

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ  کو 10 سے 14 برس قید ہوسکتی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ  کو 10 سے 14 برس قید ہوسکتی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ سنگین نوعیت کے الزامات کی زد میں آگئے ہیں جن کی وجہ سے ان کا کرئیر مکمل طور پر تباہ ہوجانے کا خطرہ ہے اور ان کو 10 سے 14 برس کی قید ہو سکتی ہے۔ قومی کرکٹر یاسر شاہ اور ان کے دوست پر گن پوائنٹ پر ایک کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوبنائے جانے کا الزام ہےتاہم یاسر شاہ ان الزامات کاسامنا کرنے کیلئے تاحال منظرعام پرآنے سے گریزاں ہیں۔

 آن لائن گیم کھیلنے میں مصروف دو لڑکے جانبحق

لاہور ہائی کورٹ کے وکیل محمد جمیل راہی کے مطابق کیس چونکہ سنگین نوعیت کا ہے۔ اس لئے ملزمان کے کسی وقت بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے سکتے ہیں۔ یاسر شاہ اوران کے دوست پر زینب الرٹ بل کے تحت مقدمہ چلایا جاسکتا ہے اور انہیں دس سے چودہ برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان الزامات کے بعد یاسر شاہ صوابی میں موجود اپنے گھرگزشتہ دو ہفتوں سے نہیں آئے اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل آف جارہا ہے۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کے ایک قریبی ساتھی کرکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک نجی اخبار کو بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد یاسر شاہ کے گھر والے بہت خوف کاشکار ہو گئے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں یاسر شاہ اوران کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اسکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقدمہ متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہناہے کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔اور دھمکی دی کہ کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو وائرل کر دیں گے اور جان سے بھی مار دیں گے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے اور شکایت کی تو وہ متاثرہ لڑکی کو مقدمے میں پھنسا دے گا جہاں سے اس کا نکلنا مشکل ہوگا۔

 

متاثرہ لڑکی کے مطابق جب اس نے  پولیس کو اطلاع دی تو یاسر شاہ نے فلیٹ اور18 سال کی عمر تک تمام اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی۔ متاثرہ لڑکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یاسر شاہ اور فرحان کمسن لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ان کے ساتھ زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیوز بناتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی