رات کو ہیٹر چلا کرسونے والا پورا خاندان جانبحق

 

رات کو ہیٹر چلا کرسونے والا پورا خاندان جانبحق

رات کو ہیٹر چلا کرسونے والا پورا خاندان جانبحق

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہنگو کے علاقے کی گلشن کالونی میں پیش  آیا جہاں سخت سردی سے بچنے کیلئے رات کو ہیٹر چلاکر سونے والا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا، ان سب کے مرنے کی وجہ گیس بھر جانے سے دم گھٹنا بتائی جارہی ہے۔ مرنےوالوں میں تین بچوں سمیت 6 افراد شامل ہیں ۔

سکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  ہنگو کے علاقے گلشن کالونی مجید ابو مطر کے قریب شہری نادر خان کے اہلخانہ رات کو ہیٹر جلا کر سو گئے، گھر میں گیس بھر جانے کے باعث  نادر، اس کی زوجہ، بیٹی اور تین چھوٹے بچوں کی حالت غیر ہو گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورخاندان کے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور جانبحق ہوگئے ۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تمام 6 میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔

ایک گھر کا پورا خاندان جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی