آپ ٹریفک چالان کی رقم واپس لے سکتے ہیں لیکن کیسے؟

 

آپ ٹریفک چالان کی رقم واپس لے سکتے ہیں

آپ ٹریفک چالان کی رقم واپس لے سکتے ہیں لیکن کیسے؟

تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری کے جانب سے چالان پر کیا گیا اعتراض منظور ہونے کی صورت میں رقم واپس لی جا سکتی ہے ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک شہری نے   ایس ایم ایس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر اس کے خلاف اعتراض پیش کیا تھا۔ شہری کافی عرصے تک جواب کا انتظار کرتا رہا اور جواب نہ ملنے پر چالان کا جرمانہ جمع کرادیا، اسی دوران اسے اطلاع ملی کہ اعتراض قبول کرلیا گیا ہے۔

گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

اس ضمن میں جرمانے کی جمع کی گئی رقم واپس ملنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

 ٹریفک حکّام نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی رقم واپس ملے گی اور اسی چینل سے واپس ہوگی جس چینل سے جمع کرائی گئی تھی۔

رقم کی واپسی کی  کارروائی اس وقت عمل میں لائی جائیگی جب محکمہ ٹریفک کی جانب سے مقررہ کمیٹی چالان پر اعتراض منظور کرنے اور جرمانے کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ جاری کرے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی