پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیاگیا

 


پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیاگیا

روزنامہ امت کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا گیاہےاور پیٹرول اوگرا کی تجویز سے بھی زیادہ مہنگا کیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 4 روپے کا اضافہ کر دیاگیاہے، اگر پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتامگر پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 17 روپے 92 پیسے کردی گئی ہےجب کہ اس قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی13 روپے92 پیسے تھی۔

بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے مکیش انبانی کی جگہ لے لی

پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اعلان کردیاگیاتاہم پیٹرول پر سیلزٹیکس کی زیروشرح برقرار رہے گی۔ جب تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ جاتی اس وقت تک حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ہر مہینے لیوی میں چار روپے اضافہ کرنا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی