اگر وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتے تو بتا دیں، خالد مقبول صدیقی

 

اگر وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتے تو بتا دیں، خالد مقبول صدیقی

اگر وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتے تو بتا دیں، خالد مقبول صدیقی

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول  صدیقی کا کہناتھا کہ اگر وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتا تو بتادے،تاکہ پوری قوم کو پتا چلے۔

 

تقریب سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم خدمت میں سیاست نہیں، سیاست میں خدمت کررہے ہیں، آج آپ کا راستہ روکنے والے خود راستے سے بھٹک  چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پپیتا، بڑھاپے کو دور بھگانے والا پھل

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان مطالبات ایک پیش رفت ہے، ہم کچھ شرائط کے ساتھ وفاق میں بیٹھے ہیں، اگر کوئی وزیراعظم لاپتا افراد بازیاب نہیں کراسکتا تو بتادے، پوری قوم کو پتا چلے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاتر صرف اس لیے مانگ رہے ہیں کہ ہمارا حق ہے، ایم کیو ایم کو انتخابات کے لیےکسی تیاری کی ضرورت نہیں۔ 

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں اپنی کھوئی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے، کھوئی سیٹیں واپس آنے پر ہم بات کریں گے کہ ہمارا کتنا شیئر بنتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی