احساس تعلیمی وظائف پروگرام رجسٹریشن

 احساس تعلیمی وظائف پروگرام رجسٹریشن

حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیئے احساس تعلیمی وظائف پروگرام شروع کیا گیا ہے اس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق بچوں کو ماہانہ تعلیمی  وظیفہ دیا جائے گا تا کہ طالبعلم اپنے تعلیمی اخراجات کو آسانی سےپورا کر سکیں۔

احساس تعلیمی وظائف پروگرام کو مکمل ڈیجیٹل بنایاگیاہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی سے پاک رکھاجاسکے ۔ اس پروگرام میں پاکستان کے 160 اضلاع شامل ہیں۔

سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ

احساس تعلیمی وظائف کےلئے اہلیت کا معیار

  1. ایسے گھرانے جو احساس پروگرام سروے کے ذریعے اس پروگرام کے اہل ٹھہرائے گئے ہوں، ان کے 4 تا 22 سال کی عمرکے بچے جوکچی تا بارہویں جماعتوں میں زیرتعلیم ہیں، ان کو تعلیمی وظائف میں مندرج کیاجاسکتاہے۔
  2. تعلیمی وظائف پروگرام میں سرکاری سکولوں و کالجوں کے ساتھ ساتھ ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کے بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
  3. احساس تعلیمی وظائف کیلئے اہل طلباء و طالبات کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی سکول یا کالج میں ان کی 70فیصد حاضری سے مشروط ہوگی۔
  4. پیسوں کی ا دائیگی طالبعلموں کی ماؤں کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی احساس کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے ذریعے کی جاتی ہے۔

 

احساس تعلیمی وظائف میں اپلائی کرنے کا طریقہ

احساس تعلیمی وظائف میں اپلائی کرنے سے پہلے اندراج کے لئے مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹس کا ہونا ضروری ہے۔

  1.  بچے کا ‘ب فارم’/شناختی کارڈ
  2. سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید

 

احساس تعلیمی وظائف کےتمام امیدوار احساس تعلیمی وظائف اپلیکیشن BISP Waseel-e-Taleem  کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آن لائن فارم پر کر کے جمع کروائیں۔

احساس تعلیمی وظائف پروگرام


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی