بھارت، بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک کر مار دیا

 

بھارت، بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک کر مار دیا

بھارت، بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک کر مار دیا

تفصیلات  کے مطابق بھارت میں بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کے ایک غول  نے 3 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر دھاوا بول دیا، چھت پر ایک بھارتی جوڑا اپنے ننھے بچے کے ساتھ چہل قدمی کرنے میں مصروف تھا۔

غول کو دیکھ کر جوڑے نے بندروں کو بھگانے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ 25 سالہ والد نردیش کے ہاتھوں میں اس کا نومولود بچہ تھا، والد کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کیلئے خطرہ محسوس کرنے پر وہ سیڑھیوں کی جانب بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ کرگر گیا۔

اس سے پہلے کے وہ بچے کو بچانے کیلئے اٹھاتا ایک بندر نےتیزی سے نومولود بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، جس سے بچہ اسی وقت دم توڑ گیا۔

بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمۂ جنگلات کی جانب سے ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی