فیس بک نے طالبان حکومت کے اکاؤنٹس بند کردئیے

فیس بک نے طالبان حکومت کے اکاؤنٹس بند کردئیے

 

فیس بک نے طالبان حکومت کے اکاؤنٹس بند کردئیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے سوشل اکاؤنٹس کو فیس بک نے بند کردیا ہے۔ فیس بک ترجمان نے کہا کہ طالبان امریکہ کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں لہذا قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔

ترجمان نے کہا کہ طالبان کے اکاؤنٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لیے لگائی گئی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فیس بک کی جانب سے سوشل اکاؤنٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ آزادیء اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی