امدادی کاروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ

امدادی کاروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ


 امدادی کاروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا۔ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کورسمیت 6 افراد سوار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور کئی حکومتی اراکین نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے نکلنے والے وطن کے بیٹوں کی بخیریت واپسی کیلئے رب کے حضور دعاگو ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی