امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب، سڑکیں اور گھر زیر آب، ہزاروں لوگ بے گھر، 37 ہلاک

 امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب، سڑکیں اور گھر زیر آب، ہزاروں لوگ بے گھر، 37 ہلاک

امریکہ کی ریاست کینٹکی میں موسمی صورتحال تاحال خراب ہے، شدید بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی، اب تک کی رپورٹس کے مطابق 10 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔ پہاڑی علاقے میں آنے والے سیلاب سے پُل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب، سڑکیں اور گھر زیر آب، ہزاروں لوگ بے گھر، 37 ہلاک
 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور طوفان آنے کی پیش گوئی کی ہے، ریسکیو حکام کی جانب سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا جارہا ہے، کینٹکی نیشنل گارڈز ہیلی کاپٹرز کے زریعے متاثرہ علاقوں میں امادا پہنچا رہے ہیں۔

کینٹکی میں جاری حالیہ بارشوں کو ملکی تاریخ کی بدترین بارش قرار دیا گیا ہے، سڑکیں اور گھر زیر آب آنے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کینٹکی کی 13 کاؤنٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

سیلاب کی تصویری جھلکیاں

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی