کراچی : ماہی گیروں نے چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچا لیا

 

کراچی : ماہی گیروں نے چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچا لیا

کراچی : ماہی گیروں نے چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچا لیا

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچالیا اور ریسکیو کر کے کنارے تک پہنچایا۔

فشر فوک فورم ذرائع کے مطابق ایک چینی باشندہ کراچی کے بھنڈار جزیرے کے قریب پھٹی کریک کے مقام پر سمندر میں ڈوب رہا تھا، اس دوران وہاں شکار میں مصروف ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی نظر باشندے پرپڑی تو انہوں نے فوری طور پر اپنا شکار چھوڑ کر چینی نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا۔

چینی زبان سے ناواقفیت ہونے کی وجہ سے چینی باشندے کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے نہیں آ سکی تاہم اسے پوچھ گچھ کیلئے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی