کراچی: 10 روز سے بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

 

کراچی: 10 روز سے بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کراچی: 10 روز سے بند کورنگی کازوے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ٹریفک حکام کے مطابق کراچی کی اہم شاہراہ کورنگی کاز وے کو سیلابی صورتحال کے باعث بند کیا گیا تھا، جسے 10 دن بعد  ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے سڑک 13 اگست سے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند تھی جسے اب کھول دیا گیا ہے۔

مذکورہ سڑک کو بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے باعث زیر آب آنے پر بند کردیا گیا تھا۔ کورنگی کازوے کراچی کے علاقے  کورنگی،  ڈیفنس، بلوچ کالونی اور شاہراہ فیصل کی اہم رابطہ سڑک ہے۔

ندی میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کورنگی کازوے  پر ٹریفک کی آمدورفت  ممکن نہیں تھی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی