امریکا کی عمران خان پر ہونے وانے حملے کی سخت مذمت

امریکا کی عمران خان پر ہونے وانے حملے کی سخت مذمت

 

امریکا کی عمران خان پر ہونے وانے حملے کی سخت مذمت

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پنڈلی میں گولی لگی، امریکا عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے سبب زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی