سندھ میں آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

 

سندھ میں  آوارہ کتوں نے  3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

سندھ میں  آوارہ کتوں نے  3 ماہ کی بچی کو نوچ کر مار ڈالا

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا، کتوں کے اس جان لیوا حملے میں تین ماہ کی بچی جانبحق ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق خیرپورکی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں آوارہ کتوں نے گلی سے گزرتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کیا۔

خبروں کے مطابق 8 سالہ نور جہاں اپنی تین ماہ کی بہن کو اٹھا کرگلی سے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا۔ نور جہاں نے اپنے ساتھ ساتھ تین ماہ کی کمسن بہن کو بھی بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی