سونف کےایسے فوائد کہ آپ روز استعمال پر مجبور ہوجائیں

 

سونف کے فوائد

سونف کےایسے فوائد کہ آپ روز استعمال پر مجبور ہوجائیں

اللہ تبارک وتعالی کی جانب سے  عطا کردہ بےشمار نعمتوں میں سے ایک نعمت سونف( Fennel Seeds) بھی ہے۔ سونف بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ہرے دانے انسانی مجموعی صحت اور خوبصورتی کے لیے بیش بہا فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔

سونف کی افادیت - Benefits of Fennel Seeds

  • سونف بلغم کی شکایت کو ختم کرتا ہے۔
  • بادی کو دور کرتا ہے۔
  • منہ کی بدبو دور کرتا ہے۔
  • چھ ماشہ سونف کو آدھا لٹر پانی میں جوش دیں جب تین چھٹانک رہ جائے تو ایک تولہ مصری اور ایک پاؤ گائے کا دودھ ملا لیں اور پلائیں اسی طرح دن میں دو بار استعمال کرنے سے زبان کی لکنت میں افاقہ ہوتا ہے۔
  • کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف کھانے سے سانس میں بو پیدا نہیں ہوتی بلکہ سانس خوشبودار ہوجاتی ہے۔
  • کھانے سے قبل سونف سے بنی چائے پینے سے لوگوں کو کم بھوک لگتی ہے اور وہ کم مقدار میں کھانا کھاتے ہیں۔
  • سونف میں موجود طاقتور مرکبات سے دائمی امراض بشمول کینسر سے تحفظ مل سکتا ہے۔
  • سونف کے استعمال سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس سے نجات پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
  • سونف کی چائے سے معدے کے مسلز کو سکون پہنچتا ہے جس سے قبض سے ریلیف میں مدد ملتی ہے۔

سونف کا معنی

سونف کو ہرے بیج کے طورپر جانا جاتا ہے۔ سونف کے ناموں میں سے ایک نام بادیان بھی ہے۔

سونف کا مزاج

سونف کا مزاج تر،گرم پہلے درجہ میں اور خشک دوسرے درجہ میں ہوتا ہے اور ذائقہ قدرے شیریں ہوتا ہے۔

سونف کا قہوہ

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنے وزن میں تیزی سے کمی لاناچاہتے ہیں ان کے لیے سونف کا قہوہ کسی جادوئی مائع سے کم نہیں ہے۔ سونف کے قہوے کےباقاعدہ استعمال سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

سونف والا دودھ


سونف والا دودھ کے فائدے

دودھ کو مکمل غذا کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ میں اگر ایک چمچ سونف ڈال کر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں اضافہ ہوجاتاہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سونف والے دودھ میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفورس بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے پینے سے کیلشیم کی کمی تیزی سے دور ہوجاتی ہے، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ہر وقت کی تھکان ، سستی، اعصابی اور پٹھوں کی کمزوری کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

دودھ میں سونف پکا کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے پیٹ میں درد اور گیس کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق دودھ اور سونف کااستعمال دماغی سرگرمیوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس کا استعمال اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ کے لیے نہایت مفید ہے، اس دودھ کے استعمال سے بچوں میں دماغی کمزوری کا خاتمہ اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے، آنکھوں کی بینائی صاف رہتی ہے۔

سونف والا دودھ خوبصورتی میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے، اس کے استعمال سے جلد تروتازہ اور جوان رہتی ہے، رنگت میں نکھار اور قدرتی چمک آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دن میں ایک گلاس سونف والے دودھ کا استعمال کر لیا جائے تو ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

سونف کا پانی


سونف کا پانی

سونف کا پانی جس کا بنیادی جزء سونف ہوتا ہے بہت سارے فوائد کا حامل ہے۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے سونف اور سونف کا پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق کھانے سے پہلے سونف کا پانی استعمال کرنے سے بھوک میں کمی آتی ہے۔ ماہرین کے ایک تجربے کے مطابق کھانے سے پہلے سونف کا پانی پی لینے سے بھوک کم ہو جاتی ہے جس سے بغیر کسی منفی اثرات کے وزن میں کمی آتی ہے۔

سونف کا پانی جس کا بنیادی جز سونف ہوتا ہے بہت سارے فوائد کا حامل ہے۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے سونف اور سونف کا پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

سونف کا پانی دل کی صحت کے لیۓ مفید ہے۔ سونف میں فائبر بڑی مقدار موجود ہوتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کر کے دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

سونف کا پانی دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید ہوتا ہے۔ سونف میں گلیکٹوجینک خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ دودھ  پلانے والی ماؤں کے لئے بہت فوائد کا حامل ہے۔  سونف ایسے ہارمون کو فعال کرتے ہیں جو کہ دودھ پیدا کرتے ہیں، اس وجہ سے دودھ پلانے والی ماؤں کے لیۓ سونف اور سونف کا پانی بہت مفید ہوتا ہے۔

جسمانی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنے والی خواتین کیلئے سونف اور سونف کا پانی بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔

ایسی خواتین کو باقاعدگی کے ساتھ سونف اور اس کے پانی کا استعمال اپنی غذا میں شامل کرنا چاہئے۔

سونف کا پانی بنانے کا طریقہ

سونف کا پانی تیار کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سونف ، دو تین دانے سبز الائچی ،آدھا چمچ سفید زیرہ اور ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی ملا کرڈھک کر رکھ دیں ۔ دو گھنٹوں کے بعد یہ تمام چیزیں کسی چھانی کے ذریعے چھان لیں۔ یہ پانی ہر روز رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی