پیٹ کے کیڑوں کی وجوہات، علامات اور آسان علاج

پیٹ کے کیڑوں کا علاج


 پیٹ کے کیڑوں کی وجوہات، علامات اور آسان علاج

پیٹ میں کیڑوں کا ہونا ایک عام مرض ہے اور یہ اکثر بچوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ کیڑے بچوں کے علاوہ بڑوں کے پیٹ میں بھی ہو سکتے ہیں۔ان کا بروقت علاج بہت ضروری ہے ورنہ ان کی نشونما ہوتی رہتی ہے اور یہ پیٹ میں تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

وجوہات

طبی ماہرین کے مطابق پیٹ میں کیڑوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں یہ کیڑے آلودہ پانی پینے سے، بغیر دھوئے پھل یا سبزیاں کھانے ، کچا گوشت کھانےاور غیر معیاری مشروب پینے سے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں۔

فضلہ یا اس جیسا مواد جسم پر لگ جانا اور صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بھی پیٹ کے کیڑوں کی شکایت ہوسکتی ہے۔

بچے اور بزرگ افراد میں کمزور جسمانی مدافعتی نظام کی وجہ سے پیٹ کے کیڑوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

 

علامات

پیٹ میں کیڑے ہونے کی درج ذیل علامات ہوسکتی ہیں:

  • پیٹ میں کیڑے ہونے سے ہر وقت بھوک کا احساس ہوتا ہے۔
  • جوڑوں میں اکڑن یا سوجن ہونے لگتی ہے۔
  •  پیٹ میں کیڑے ہونے سے یاداشت کے مسائل بھی درپیش آ سکتے ہیں۔
  •  جسم پر خصوصاً منہ، ناک اور پیٹ کے ارگرد خارش ہونے لگتی ہے۔
  •  جنک اور میٹھے پکوانوں کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔
  • سردرد کی شکایت
  • مسوڑوں میں خون کی شکایت ہوسکتی ہے۔
  • خون کی کمی ہوسکتی ہے

 

پیٹ کے کیڑوں کی اقسام

پیٹ کے کیڑوں کی اقسام دو طرح کی ہوتی ہیں:

  1.  پہلی قسم کے کیڑے وہ ہیں جو آنتوں میں چپک جاتے ہیں اور خون چوستے رہتے ہیں۔
  2. دوسری قسم کے کیڑےپیداہونےکی وجہ بچے کی جائے پاخانہ پر خارش ہوتی ہے اور اس کی پرورش بھی ہوتی رہتی ہے۔

 

پیٹ کے کیڑوں کا علاج

پیٹ کے کیڑوں کے علاج کیلئے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی سب سے بہتر  ہے، گھریلو ٹوٹکے بھی اس حوالے سے آزمائے جاسکتے ہیں، مگر ڈاکٹر کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سے تشخیص کے بعد گھریلو علاج کی جانب توجہ دی جاسکتی ہے۔

 

گھریلوعلاج

کچا لہسن

اس طرح کے کیڑوں کو نکال باہر کرنے کے لیے لہسن کا استعمال موثر ترین چیزوں میں سے ایک ہے ۔لہسن کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو اس کا عرق نکال لیں یا پیس لیں، ایک ٹکڑے سے آغاز کریں اور بتدریج مقدار بڑھالیں۔

ادرک کے ذریعے علاج

ایک سے 2 انچ باریک کٹی ہوئی ادرک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں ڈال دیں، اس کے بعد اسے برتن میں ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد چھان کر کچھ ٹھنڈا ہونے دیں اوراس پانی کو نیم گرم پی لیں۔

اس پانی کودن میں 3 سے 4 بار پینا عادت بنائیں۔

 ہلدی ملا دودھ

ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر ملائیں کراچھی طرح مکس کریں اور پھر پی لیں۔ہلدی ملے اس دودھ کو روزانہ ایک یا 2 بار چند دن تک استعمال کریں۔

لونگ

لونگ کے بےشمار فوائد ہیں اس میں موجود قدرتی اجزاءجراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو دوران خون اس کے ذریعے کیڑوں اور ان کے انڈوں کا خاتمہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیج

پپیتا معدے کے لیے اچھا ہوتا ہے پیٹ کے کیڑوں سے نجات کیلئےاس کے بیجوں کو استعمال کیاجاسکتا ہے۔

 ایک کھانے کا چمچ پپیتے کے بیج، آدھا کپ پپیتا اور ایک کپ ناریل کا دودھ لےکر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اس مکسچر کو استعمال کریں۔

 

بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کا علاج

بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کا علاج

بچوں کے پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں  کا بروقت علاج بہت ضروری ہے۔ کیڑوں کی وجہ سےان کی نشوونما بری طرح متاثر ہوسکتی ہےاوران کا قد اور وزن بڑھنا بھی رُک سکتا ہے جو بچوں کی صحت کیلئے کسی بھی طرح مناسب نہیں۔

بچہ بہت چڑچڑا ہو رہا ہو، اسے بار بار بھوک لگتی ہو یا پھر اکثر پیٹ درد کی شکایت کرتا ہو تو اس کے پیٹ میں کیڑے ہوسکتے ہیں۔

بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے علاج کیلئے بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہيے اور تشخیص کے بعد اوپر بیان کیے گئے گھریلوعلاج کے ذریعے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی