لونگ کے بے شمار فوائدکے بارے میں جانئے

 

لونگ کے بے شمار فوائدکے بارے میں جانئے

لونگ کے بے شمار فوائدکے بارے میں جانئے

لونگ ایک خشک، خوشبودار کلی ہوتی ہے۔ اس کی تاثیر گرم اور تیز ہوتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق لونگ مینگنیز کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جو کیلشیم اور فاسفورس کے ساتھ ساتھ دماغ کے بہترین افعال اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم ترین معدنیات ہے۔

لونگ میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر کرتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں بھی معاون ہیں۔

لونگ انزائمز کا بہاؤ تیز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے ۔ اس سے معدے کی متعدد تکالیف سے نجات ملتی ہے۔

لونگ کے فائدے

لونگ کی چائے کے فائدے

لونگ کی چائے پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ لونگ کی چائے پینے سے ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے۔ اگر آپ ہاضمے کے مسائل کا شکار ہیں تو آپ لونگ کی چائے پی کر اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔روزانہ صبح کے وقت لونگ کی چائے پینے سے آپ اپنے میٹابولزم کی شرح کو بڑھا سکتے ہیں ۔ یہ چائے وزن کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

 

نزلہ زکام اور کھانسی کا علاج

سردی میں ہونے والے کھانسی ، زکام ، نزلہ اور گلے کے درد وغیرہ سے لونگ کی مدد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔کھانسی کو ختم کرنے کے لیے لونگ کو ایک توے پر بھون لیں اور پھر اسے پیس کر شہد میں مکس کر کے کھا لیں ۔ اس سے آپ کی کھانسی ختم ہو جائے گی۔

 

دانت درد کا علاج

لونگ میں سوزش ختم کرنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ دانت کے درد کے علاج کے لیے لونگ کا تیل اور لونگ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ لونگ کی چائے پینے سے مسوڑھوں کی سوزش اور دانت کا درد کم ہو کرجاتا رہتا ہے۔

لونگ کے جراثیم کش اجزاء دانتوں کے انفیکشن کو ختم کر دیتے ہیں۔ جس دانت میں درد ہو اس کے خلاء میں لونگ کا تیل لگانے سے درد جاتا رہتا ہے۔

منہ اور دانتوں کو صحت مند اور تندرست رکھنے کے لیے لونگ سے بنے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش استعمال یقینی بنائیں۔

 

سردرد کا علاج

لونگ کو سردرد کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لونگ کا سفوف نمک اور دودھ کے ساتھ ملا کر ماتھے پر لیپ کرنے سے سردرد ٹھیک ہو جاتا ہے۔

 

کان کے درد کا علاج

لونگ کان کے درد کا بھی بہترین علاج ہے۔ اس کا ایک دانہ تلوں کے تیل میں گرم کرکے 5 قطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہوجاتا ہے۔

 

ہاضمے کا علاج

لونگ ہمارے جسم میں موجود انزائمز کو متحرک کرکے ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتی ہے اور ہاضمے کی حرکت کو تیز کرتی ہے۔ پیٹ پھول جانا، معدے کی بے چینی، بدہضمی کی شکایت اور متلی کو کم کرنے کے لیے لونگ کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے۔

 

قوت مدافعت کا حصول

لونگ نقصان دہ بیکٹیریاز، فنگس اور وائرس کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لونگ کی اینٹی وائرل اور خون صاف کرنے کی صلاحیت خون کو صاف کرتی ہے اور سفید خون کے خلیوں کو متحرک کرکے بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں اضافہ کرتی ہے۔

 

لونگ سے مردانہ طاقت

شادی شدہ مرد کو اپنی جنسی تسکین کی انجام دہی کے لیے جو قوت درکار ہوتی ہے اسے قوت باہ یعنی مردانہ طاقت کہتے ہیں۔ مردانہ طاقت میں اضافہ حاصل کرنے کیلیے بھی لونگ کو برسوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

لونگ سے جِلد کی خوبصورتی

غذائي ماہرین کے مطابق لونگ کے استعمال سے جِلد کی صحت اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ لونگ میں موجود سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات  سوجی ہوئی جِلد یا دانوں کے سبب سُرخ جِلد کو پرسکون بناتی ہیں اور سوزش کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

 

ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کے لیے فائدہ مند

لونگ میں ہائیڈرو الکوحل مرکبات جیسے ’یوجینول‘ اور ’فلیوینائڈز‘ موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی اور ہڈیوں میں معدنی مواد کو بڑھانے میں ہماری جسمانی نظام کی مدد کرتے ہیں۔ کمزور ہڈیوں اور آسٹیوپوروسس والے افراد کو باقاعدگی سے لونگ کھانے سے فائدہ  حاصل ہوتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی