دل کی کمزوری کاآسان علاج

treatment for heart disease


 دل کی کمزوری کاآسان علاج

جسمانی اعضاء میں دل  بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ یہ طاقت کا ایک انمول سرچشمہ ہے۔  یہ بھی جسم کے دوسرے پٹھوں کی طرح پٹھوں کا ایک مجموعہ ہے، اور اس کو بھی اپنا کام کرنے کے لئے خون، آکسیجن اور قوت بخش غذاکی ضرورت ہو تی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان کا دل دن میں تقریباً ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتا ہے اور جسم میں خون کے گردشی نظام کو خون پہنچاتا ہے۔

اس لیے دل کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ ایک حدیث کے مطابق اگر آپ کا دل صحیح ہے تو آپ کا پورا جسم صحیح ہے اور اگر دل فاسد ہوجائے تو پورا جسم فساد کا شکار ہوجاتا ہے۔

دل کی کمزوری کی علامات

دل کی بیماریوں کی علامات (causes of heart disease) مرد اور عورتوں میں الگ ہوسکتی ہیں۔ مرد وںکو عام طور پر سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے، جب کے خواتین کو تھکاوٹ، متلی اور سانس لینے میں مسئلہ ہو جاتا ہے۔

البتہ عام علامات جومرد اور عورت دونوں میں پائی جاتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  • سینے میں دباؤ محسوس ہونا
  • سینے میں کچھاؤ ہونا
  • سانس لینے میں تکلیف کا احساس
  • جسم کا سُن ہوجانا
  • بازوؤں اور ٹانگوں میں کمزوری
  • گردن، کمر، معدے اور گلے میں درد وغیرہ شامل ہیں

دل کی کمزوری کے اسباب

دل کی کمزوری کے اسباب میں بہت ساری وجوہات شامل ہوسکتی ہیں۔ ان وجوہات میں موٹاپا،ذیابیطس ، ہائی بلڈپریشر، تمباکویاسگریٹ نوشی (اس میں ہر طرح کا نشہ شامل سمجھیں)،  ادویات کا بے جا استعمال، کولیسٹرول کی سطح بلند ہونا،باقاعدگی سےورزش نہ کرنا، ہروقت ڈپریشن رہنا، سماجی تنہائی  کا شکار ہونا،محبت میں ناکامی ،کوئی شدید صدمہ یا ناکامی اور بڑانقصان وغیرہ شامل ہیں۔

 ان وجوہات کے علاوہ شدیدغصہ ،بہت زیادہ فکر یا پریشانی،شدید گرمی یا سردی میں غیر معمولی اور جسم کو تھادینے والی جسمانی سرگرمیاں  بھی ہوسکتی ہیں۔

امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو پہلے ہی دل کا دورہ پڑ چکا ہو یا دل کے امراض کا شکار ہوں، یا بلڈپریشر، ہائی کولیسٹرول، تمباکو نوشی اور سست طرز زندگی کے عادی افراد کے لیے بھی سردی میں یا شدید گرمی میں مشقت  کرنےسے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

دل کی کمزوری کا علاج

دل کی کمزوری کے علاج  (treatment for heart disease)کیلئے کئی ایک طریقوں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

دل کی کمزوری اور دل کےموذی اور جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے رہن سہن کے طور طریقے بدلیں اور اپنی زندگی میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائیں اور پھر نتائج دیکھیں۔

  • روزانہ کم سے کم تیس منٹ کی ورذش کی عادت بنا لیں
  • کھانے میں سلاد اور تازہ پھلوں کوشامل کریں
  • کھانوں میں زیتون کے تیل کا استعمال کریں
  • کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں
  • سگریٹ نوشی سے مکمل طور پر ترک کردیں
  • غیر معیاری خوراک سےحتی الامکان پر ہیزکریں
  • پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
  • خوش رہیں تاکہ ذہنی دباؤکم ہو سکے

دل کی بیماری کا دیسی علاج

دل کی تمام بیماریوں سے نجات کیلئے نسخہ حاضر ہے

نمبرشمار

اجزاء

مقدار

1

الائچی کلاں

20 گرام

2

الائچی خورد

20 گرام

3

زرشک شیریں

50 گرام

4

مصطگی رومی بریاں دیسی گھی میں

20 گرام

5

چھوٹی چندن

20 گرام

6

دار چینی

50 گرام

7

زہر مہرہ خطائی

30 گرام

8

مویز منقٰی

50 گرام

9

جلوتری

10 گرام

 

دوا تیار کرنے کا طریقہ:

اوپر بیان کی گئی تمام ادویہ کو پاریک پیس کر سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔  اگرآپ چاہیں توشہد کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔

مقدار خوراک :

1 کیپسول  یا ایک گولی صبح اور رات، کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ  تک استعمال کریں۔ دل کی کمزوری، دل کی بیماریاں، گھبراہٹ، بےچینی، کیلئے بہترین  اور شافی علاج ہے۔ ان شاء اللہ

سنگترہ کا استعمال

دل کی کمزوری اور گھبراہٹ کے علاج کیلئے سنگترہ استعمال کریں۔ اس کے کئی سارے فوائد ہیں:

  • سنگترے کا رَ س پیٹ کی گندگی کو صاف کرتا ہے
  • بخار، پیاس، قے اور متلی کو دوربھگاتا  ہے
  •  معدے کوصاف کرکے بھو ک بڑھاتا ہے ۔
  • سینے کو صاف اور چہرے کی سیاہی کو دور کرتا ہے
  • دل اور معدے کو طاقت بخشتا  ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی