نگہبان رمضان راشن پیکج کے تحت راشن حاصل کرنے کا طریقہ

 

نگہبان رمضان پیکج

نگہبان رمضان راشن پیکج کے تحت راشن حاصل کرنے کا طریقہ

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں کیلئےنگہبان رمضان راشن پیکج شروع کیا گيا ہے۔ اس پیکج کیلئے آپ اپنی اہلیت آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔ رمضان راشن پیکج کے متعلق تمام معلومات پڑھی جاسکتی ہیں۔

 

رمضان راشن پیکج میں اہلیت کی شرائط

  1. صرف پاکستانی شہری اس پیکج کے اہل ہوں گے۔
  2. ایسے خاندان جن کی آمدی 60ہزار سے کم ہے وہ اس کے اہل ہیں۔
  3. سرکاری ملازم اس کے اہل نہیں۔
  4. کاروباری افراد اس پروگرام کے اہل نہیں۔

 

راشن پیکج رمضان میں اپنی اہلیت جاننے کا طریقہ

اس پروگرام کیلئےآپ اپنی اہلیت کی جانچ درج ذیل طریقوں سے کر سکتے ہیں۔ اہلیت جاننے کے مندرجہ ذیل ذرائع ہیں۔

  • آپ اپنی اہلیت نگہبان کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کرسکتےہیں۔
  •  راشن پیکج کی اہلیت موبائل ایپ  کے ذریعے بھی چیک کی جاسکتی ہے۔
  • نگہبان راشن پروگرام کی اہلیت موبائل میسج کے ذریعے بھی چیک کی جاسکتی ہے۔

 

نگہبان ریلیف پیکج رمضان میں ملنے والے راشن کی  تفصیلات

نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگ میں روزمرہ کی درج ذیل اشیاء موجود ہوں گی:

  • 10کلو آٹا
  • 5کلو چاول
  • 2کلو گھی
  • 2کلو چینی
  • 1کلو دال
  • 1کلو چائے کی پتی
  • 500گرام مصالحے
  • 500 گرام کھجور

 

نگہبان رمضان راشن پیکج شروع ہونے کی تاریخ

حکومت پاکستان کی جانب سےمستحق خاندانوں کیلئے جاری کیا جانے والا نگہبان رمضان راشن پیکج 2024 کی تقسیم کل بروز جمعہ 15 مارچ 2024 سے شروع کی جائے گی۔

نگہبان ہیلپ لائن

ایسے تمام افراد جو اپنی اہلیت جاننا چاہتے ہیں وو نگہبان کی ہیلپ لائن 1166 پر کال کر کے اپنی اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں۔

 

نگہبان راشن پیکج کہاں سے وصول کریں

نگہبان رمضان راشن پیکج 2024 کے تحت راشن کاحصول آپ اپنے قریبی نگہبان مرکز سے کر سکیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی