رمضان المبارک میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

رمضان المبارک میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟


 رمضان المبارک میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

روزہ اور عبادت کے ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنا صحت مند لوگوں کے لیےتو بالکل خطرناک نہیں  مگران لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے جو کسی بیماری کا شکار ہیں۔  ایسے افراد کےخون میں شوگر کی سطح متاثر ہو سکتی ہے اس لیے خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے۔

رمضان کے دوران اپنی خوراک اور غذائیت کا خاص طور پر خیال رکھنا اور پانی پیتے رہنا بہت ضروری ہوتا ہے،اسی طرح بہترین اور پرسکون نیند بھی  اہم کردار ادا کرتی ہے۔

رمضان المبارک کے پورے مہینے کے لیے شیڈول بنانے کی کوشش کریں اور اچھی نیند اور آرام حاصل کرنے کے لیے سونے سے پہلے موبائل یا لیپ ٹاپ اور دوسری سکرینز کا استعمال کم سے کم کریں۔

وہ لوگ جو عام دنوں میں  چائے یا کافی پیتے ہیں انھیں دن میں اس کی طلب کے باعث سر درد اور تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ عام طور پر ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ کے بعد کم ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کا جسم رمضان کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔

روزہ افطار کرنے کا بہترین طریقہ کھجور اور پانی یا دودھ ہے اور یہ ایک ہی وقت میں کچھ قدرتی چینی، غذائی اجزا اور پانی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ روزہ کھولنے کے لیے کھجور ، دہی، پانی اور تازہ پھلوں کا رس استعمال کرنا بہت مفید ہے۔

 

سحری کے وقت زیادہ پانی پینے سے گریز کیا جائے

ہم میں سے اکثر روزے دار سحری کے وقت حد سے زیادہ پانی پی لیتے ہیں۔ جبکہ ماہرین صحت نے سحری کے دوران حد سے زیادہ پانی پینے سے منع کیا ہے کیوں کہ زیادہ پانی پینے سے پیٹ پھولنے، زیادہ پیشاب آنے، مثانے میں سوزش سمیت دیگر پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دن بھر طاقت کو بحال رکھنے کے لیے سحری میں ہلکی پھلکی غذائیں، دہی، دودھ اور پانی کا متواتر استعمال کرنا چاہیئے۔

 

پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں؟

روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی کا خدشہ رہتا ہے جس سے صحت کے کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان مسائل سے خود کو بچانےکے لیے ضروری ہے کہ زیادہ نمکین، مصالحے دار کھانے اور تلی ہوئی اشیا ءکا کم سے کم استعمال کردیں۔

 ایسے مشروبات کا استعمال کریں جن میں کیفین کی مقدار زیادہ نہ ہو کیونکہ کیفین پانی کی کمی کا سبب بنتی ہے۔ کوشش کریں کہ افطار کا آغاز پانی سے کریں۔ گرمیوں میں  پسینہ زیادہ آئے تو زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ پانی کی کمی نہ ہو اور کسی مسائل کا شکار نہ ہوں۔

 

پیک فوڈز کھانے سے گریز کریں

پروسیسڈیعنی پیک کیا گیاکھانا اور زیادہ میٹھے کھانے استعمال کرنے سے پرہیز کریں ۔ماہرین صحت کے مطابق روزے کے دوران  کوشش کرنی چاہیے کہ میٹھی اور چکنائی والی خوراک سے پرہیز کیا جائے،کیونکہ ان سے دور رہا جائےتو یہ آپ کےاندر شوگر لیول کو برقرار رکھ کر پورا دن تونائی برقرار رکھے گا۔\

 

نیند کا خیال رکھیں

رمضان کے دوران ہم میں سے اکثر لوگوں کا شیڈول متاثر ہوجاتا ہےجس میں نیند بھی شامل ہے جبکہ رمضان کے دوران مناسب نیند لینا ہماری صحت کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ روزے کے اوقات میں اپنی ذہنی اور جسمانی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مناسب نیند کو ضرورترجیح دیں ۔

 

معمول کے مطابق کام کریں

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ روزے سے ہیں اس کے باوجود آپ کواپنی صحت کو برقرار رکھنےکے لیے معمول کے مطابق لازمی کام کرتے رہنا چاہئیے۔ روزہ رکھنے کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور روزہ کسی طرح بھی توانائی میں کمی نہیں لاتا اور یہ سمجھناکہ روزے میں صرف آرام کرنا چاہیئے، صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی